تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قرضے، سوداور ٹیکسوں کی ادائیگی، پاکستان اسٹیل کا مالی بحران برقرار

جنگ نیوز -
کراچی …راجا کامران …بینکوں کے قرضوں پر سود اور حکومت کو ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد پاکستان اسٹیل کے پاس ملازمین کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں بچے۔ پاکستان اسٹیل کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ادارے پربینکوں کے قرضوں کا حجم 50 ارب روپے سے زائد ہوگیا ہے اور اس پر سود کی ادائیگی ماہانہ کئی ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ حکومت کی طرف سے ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے بھی پاکستان اسٹیل نے اضافی رقوم ادا کرنا پڑی ہیں۔ان ہی وجوہات کے باعث ادارے کے پاس مارچ کے مہینے کی تنخواہ ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں اور تنخواہوں کی ادائیگی میں تقریباً11 روز کی تاخیر ہوچکی ہے۔ پاکستان اسٹیل کے ترجمان اسد ابن حسن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مالیاتی بحران کی وجہ سے پاکستان اسٹیل کے17 ہزار ملازمین کو مارچ کی تنخواہ نہیں ادا کی جاسکی ہے اور منگل کو یہ ادائیگی کردی جائیگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.