تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وفاقی وزیرخزانہ کا یوریا کھاد کی سبسڈی دینے کے طریقہ کار پر تحفظات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر خزانہ نے یوریا کھاد کی سبسڈی کسانوں تک پہنچنے کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور درآمدی یوریا کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے اور اس سلسلے میں خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاکہ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یوریا کی قیمتوں کو طے کرنے کے طریقہ پر مطمئن نہیں تھے۔ وفاقی سیکریٹری وزیر خزانہ کے سوالات کے جواب نہ دے سکے ۔ اس موقع پر خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی جس میں تجارت، صنعت، زراعت اور خزانہ کے سیکریٹرز اور چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت درآمدی یوریا کی بوری پر932 سے1132 روپے تک سبسڈی دی جا رہی ہے۔ یہ کمیٹی سبسڈی کم کرکے50 روپے کرنے کی تجویز پرغورکرے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ جنوری سے دسمبر تک 2010 میں یوریا کی سبسڈی پر12 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ کمیٹی یوریا کی قیمت وزارت صنعت و تجارت کو طے کرنے کا اختیار دینے کی تجویز زیر غور کرے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.