29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سندھ ،بلوچستان میں سی این جی اسٹیشن رات بند رکھیں گے،شبیر سلیمان
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ اور بلوچستان میں 11اپریل سے 27 اپریل کے دوران سی این جی اسٹیشن رات 12 بجے سے صبح6 بجے تک بند رکھے جائیں گے جب کہ اس دوران ہفتے اور اتوار کو سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے۔ آل پاکستان سی این جی اسٹیشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیرسلیمان نے جیونیوز کو بتایا کہ بھٹ گیس فیلڈمرمت کے لیے بند ہونے سے سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے سندھ و بلو چستان کے سی این جی اسٹیشن رضاکارانہ طور پر گیس کے استعمال میں کمی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں 11 اپریل سے 15 اپریل، 18 اپریل سے 22 اپریل اور 25 اپریل سے 27 اپریل کے دوران سی این جی اسٹیشن رات 12 سے صبح 6 بجے تک بند رہیں گے۔اس دوران ہفتے اور اتوار کو سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے کھلے رکھے جائیں گے۔