تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جسٹن بائیبر سے مشابہت رکھنے والی امریکی گلوکارہ کی شہرت

جنگ نیوز -
واشنگٹن…سترہ سالہ امریکی گلوکار جسٹن بائیبر کے دیوانے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں تاہم آجکل امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈوسے تعلق رکھنے والی ان کی ہم شکل گلوکارہ ڈینی شے نے مداحوں کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا ہے۔22سالہ ڈینی شے ناصرف جسٹن سے حد درجہ مماثلت اور ہیر اسٹائل کی حامل ہے بلکہ ان کی طرح ایک بہترین سنگر بھی ہے۔جسٹن سے بے پناہ مماثلت کی حامل ڈینی کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے گلوکاری کررہی ہیں اور انہوں نے اپنے چہرے اور ہیر اسٹائل میں بھی پچھلے کئی سالوں سے کوئی تبدیلی نہیں کروائی تاہم اب وہ جہاں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے جاتی ہیں تو لوگ شاید انہیں جسٹن سمجھ کر ان سے آٹوگراف اور تصاویر کی فرمائش کرنے لگتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.