تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

معمرقذافی کے ملک چھوڑنے کی باتیں مضحکہ خیزہیں، سیف الاسلام

جنگ نیوز -
طرابلس… . .. . . .. . لیبیاکے رہنما سیف الاسلام قذافی نے کہا ہے کہ معمرقذافی کے ملک چھوڑنے کی باتیں مضحکہ خیزہیں جبکہ مخالفین نے افریقی یونین کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر قذافی کے استعفے کا مطالبہ کردیا ۔ سیف الاسلام قذافی نے طرابلس میں ایک فرانسیسی ٹی وی کوانٹرویومیں کہا ہے کہ یہ تصورہی مضحکہ خیز ہے کہ نیٹو طیاروں کی بمباری کارآمد ہے اورکرنل معمرقذافی ملک چھوڑ رہے ہیں۔دوسری جانب بن غازی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت مخالفین کے رہنما مصطفی عبدالجلیل نے افریقی یونین کے امن منصوبے کومستردکرتے ہوئے قذافی کے استعفے کامطالبہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ اگرمعمرقذافی اوران کے بیٹے زندگی کی سلامتی چاہتے ہیں توفوری طورپرملک چھوڑدیں۔عبدالجلیل نے بتایا کہ کوئی بھی امن کوشش جولیبیا کے عوام کے بنیادی مطالبات کو پورا نہ کرسکتی ہو اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.