تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہورمیں دومبینہ دہشتگرد گرفتار ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

جنگ نیوز -
لاہور. . . .. . .. لاہور پولیس نے شاہدرہ سے دو مبینہ دہشت گردگرفتار کرلیے ،ہیں جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ سے سترہ سالہ عبدالمالک اور تئیس سالہ صفیان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے جہاد ی لٹریچر اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔عبدالمالک کا تعلق کوٹ مومن اور صفیان کا تعلق ملتان سے بتایا جاتا ہے جبکہ گرفتار ہونے والے دونوں دہشت گردالگ الگ مدرسوں سے پڑھے ہوئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق ان مبینہ دہشت گردوں کو ڈیرہ غازی خان سے پکڑے گئے خود کش حملہ آور کی نشان دہی پر گرفتارکیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگروں سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.