تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قندھار:صوبائی لیڈر سمیت پچاس طالبان نے ہتھیارڈال دیے

جنگ نیوز -
قندھار. . . . .. . افغانستان میں ایک صوبائی لیڈر سمیت پچاس طالبان نے ہتھیارڈال دیے۔ پچاس طالبان قندھارکے ضلع پنجوائی میں حکومتی کمپاؤنڈ پہنچے اور اپنے ہلکے اوربھاری ہتھیار، مشین گنز حکام کے حوالے کیں۔انھوں نے امن کی علامت سفید جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔اس موقع پرہونے والی سادہ تقریب میں طالبان کوہتھیارکے بدلے قرآن مجید کے نسخے اورجائے نماز دی گئیں۔ان طالبان کے لیڈر مولوی عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ انھوں نے ملک میں امن عمل میں شمولیت کی صدرحامد کرزئی کی اپیل پر ہتھیارڈالنے کا فیصلہ کیا۔ مولوی عبدالعزیز کو حال ہی میں ضلع پنجوائی میں طالبان نے اپنا شیڈوگورنر مقررکیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.