تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور اسلام آباد موٹر وے پرحادثہ،3 افراد جاں بحق،3زخمی

جنگ نیوز -
پشاور. . .. .. . . پشاور اسلام آباد موٹر وے پر مردان آنے والی کار رشاکئی انٹرچینج کے قریب گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق کار سوار تمام افراد کا تعلق مردان سے ہے جو اسلام آباد سے مردان آرہے تھے کہ موڑ کاٹتے ہوئے کار ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور رشاکئی انٹرچینج کے قریب گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث کار سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مردان کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.