29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی،لانڈھی میں 2بسوں کو آگ لگا دی گئی
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں لانڈھی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی۔ذرائع کے مطابق لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی کے قریب منزل پمپ کے پاس مسلح افراد نے ایک مسافر بس کو خالی کرواکر آگ لگادی جبکہ قائدآباد مرغی خانہ اسٹاپ پر بھی نامعلوم افراد نے ایک بس کو آگ لگادی۔واقعے کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ حکام موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز شہید ملت روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سیاسی جماعت کے رہنما اور کارکنوں کی ہلاکت کا نتیجہ ہے۔دوسری جانب سیاسی جماعت کے رہنما اور کارکنوں کی نماز جنازہ شیرپاؤ کالونی میں آج ادا کی جائے گی۔اس موقع پر علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔