29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان،فوکوشیما ایٹمی پلانٹ سے تابکاری کی سطح میں اضافہ
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان کے فوکوشیما پاورپلانٹ سے تابکاری کے اخراج کی شرح چرنوبل کے 10 فیصد کے برابرتک پہنچ گئی، جاپانی نیوکلیئر سیفٹی ایجنسی نے نیوکلیئرایمرجنسی کی سطح 7 تک بڑھادی۔جاپان میں نیوکلیئربحران سنگین ہوگیا ہے اورفوکوشیما جوہری پاورپلانٹ سے تابکاری کااخراج بڑھنے کے بعد نیوکلیئرایمرجنسی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کی حد سات تک کردی گئی ہے۔آج صبح 8 بج کر 8 منٹ پرٹوکیو کے ساحلی علاقے Chiba میں آفٹر شاکس کے باعث پلانٹ سے انجینئرزکو نکال لیا گیا۔جوکولنگ سسٹم کی بحالی کے کام میں مصروف تھے۔آفٹرشاکس کی شدت 6.4 رکارڈ کی گئی جس سے فیوکوشیما پلانٹ کے ری ایکٹرزکوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔