تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بلوچستان میں بجلی کا سنگین بحران،14گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان بھرمیں بجلی کا بحران سنگین شکل اختیار کرگیا ہے صوبے میں سات سومیگا واٹ بجلی کی کمی کو پوراکرنے کیلئے دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔کیسکوذرائع کے مطابق بلوچستان میں بجلی کی ضرورت 1250میگاواٹ ہے جبکہ کیسکوکونیشنل گریڈسے صرف 550میگاواٹ بجلی مل رہی ہے 700میگاواٹ کے شارٹ فال کوپوراکرنے کیلئے کوئٹہ میں چھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرزمیں آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیداہوگئی ہے جبکہ بازاروں میں کاروبارزندگی بری طرح متاثرہو رہے ہیں۔صوبے کے گرم علاقوں کے اسکولوں اوردفتروں میں عوام گرمی کی شدت کے سبب مشکلات سے دوچارہیں۔بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صوبے میں زراعت کاشعبہ بھی زبوں حالی کاشکارہے جس پر مستونگ، قلات ،قلعہ سیف اللہ ،زیارت ،موسی خیل ،بارکھان سمیت صوبے بھرکے زمیندارسراپااحتجاج ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.