تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یوئیفا چیمپئنز لیگ:مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کوارٹرفائنل میں مدمقابل

جنگ نیوز -
میڈرڈ…یوئیفا چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل میں آج مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم چیلسی کیخلاف سیکنڈ لیگ میچ میں ایک، صفر کی برتری کے ساتھ میدان میں اترے گی،بارسلونا اور شاختر ڈونیسک کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں رسائی کیلئے مدمقابل ہونگی۔ آج چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں سیکنڈ لیگ کے دو میچز کھیلے جائیں گے، مانچسٹر یونائیٹڈ کا مقابلہ چیلسی سے ہوگا جسے اس نے فرسٹ لیگ میں وین رونی کے گول کی بدولت ایک، صفر سے ہرایا،میچ سے پہلے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے منیجر سرایلکس فرگوسن کی نگرانی میں پریکٹس کی۔دوسرے میچ میں بارسلونا اور شاختر ڈونیسک کے درمیان مقابلہ ہو گا،فرسٹ لیگ میں بارسلونا نے پانچ، ایک سے کام یابی حاصل کی جس کے بعد اسے سیمی فائنل میں رسائی کیلئے زیادہ جدوجہد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔شاختر ڈونیسک نے یوکرین میں اس امید کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا کہ اسے بھاری مارجن سے فتح ہی سیمی فائنل میں پہنچا سکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.