تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا کا انٹرنیٹ کی آزادی سے متعلق دہرے معیار کا انکشاف

جنگ نیوز -
بیجنگ…فارن ڈیسک… امریکا نے سائبر اسپیس پر سخت پابندی عائد کردی۔چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں امریکا کے متعلق انسانی حقوق 2010 ء کے حوالے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ امریکا دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی کی وکالت کرتا ہے تاہم امریکہ نے اپنی سرزمین پر سائبر سپیس پر سخت پابندی عائدکی ہیں۔امریکا نے انٹرنیٹ کی آزادی کے بارے دہرا معیار اپنایا ہوا ہے۔انٹرنیٹ امریکی دباوٴ نافذ کرنے اور مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے کا اہم سفارتی آلہ بن چکا ہے ۔اپنے خطے میں سخت پابندی عائد کر کے انٹرنیٹ کی آزادی پر دوہرا معیار لاگوکیا ہوا ہے۔اپریل2010میں ہوم لینڈ سیکیورٹی اور سرکاری معاملات پر امریکی سینیٹ کی کمیٹی نے ایک قومی پراپرٹی ایکٹ کے طور پر سائبرسپیس کی حفاظت کا ایکٹ منظور کیا جس میں وفاقی حکومت کو کلی اختیار اور طاقت دی گئی کہ وہ قومی ایمرجنسی اور ملک میں ہنگامی صورت میں وہ انٹرنیٹ بند کر سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.