تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: ایم کیو ایم حقیقی کے رہنماؤں کے قتل کامقدمہ درج

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے ۔ایس پی جمشید ٹاون عامر فاروقی کے مطابق شہید ملت روڈ پر مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما اور2کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں ہلاک ہونیوالے کارکن شعیب کے بہنوئی عبدالعزیز کی مدعیت میں مقدمہ نمبر309/2011 درج کر لیا گیا ہے ۔مقدمہ302/34 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے جبکہ جائے وقوع کے اطراف سے نجی بنک اور شاہراہوں پر لگے خفیہ کیمروں کی فلم بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے ۔جاں بحق ہونیوالے تینوں افراد کی نماز جنازہ اورتدفین بعد نماز ظہر لانڈھی شیر پاؤ میں ادا کی جائے گی ۔نماز جنازہ کے موقع پرچیئرمین آفاق آحمد کی سینٹرل جیل سے رہائی متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.