تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

انگلش پریمئر لیگ : لیور پول نے مانچسٹر سٹی کو3-0 سے شکست دیدی

جنگ نیوز -
لندن …انگلش پریمئر لیگ میں لیور پول نے مانچسٹر سٹی کو تین صفر سے شکست دے دی، اس ناکامی سے مانچسٹر سٹی کی تیسری پوزیشن پر جانے کی امیدوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ مانچسٹر سٹی کیخلاف میچ میں لیور پول کے لیے پہلا گول اینڈی کیرل نے کیا۔نیوکاسل سے پینتیس ملین پاؤنڈ کے عوض لیور پول میں شمولیت کے بعد اینڈی کیرول کا یہ پہلا گول تھا۔ میچ کے چونتیسویں منٹ میں ڈرک کیوئٹ نے لیورپول کی برتری کو دگنا کر دیا،اس کے فوری بعد اینڈی کیرول نے ایک اور خوبصورت گول کرکے لیور پول کا اسکور تین، صفر کر دیا۔ یہ برتری میچ کے آخر تک برقرار رہی، میچ میں کامیابی مانچسٹرسٹی کو تیسری پوزیشن پر پہنچا سکتی تھی لیکن اس ناکامی کے بعد اس کے32 میچ کے بعد56 پوائنٹس ہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.