تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:فہیم ،فیضان کے ورثاء کی گمشدگی،19اپریل تک جواب طلبی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونیوالے دو پاکستانیوں کے ورثا کی پراسرار گمشدگی کے معاملے میں وفاقی حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دینے سے انکار کر دیا ہے اور ورثا کے بارے میں19 اپریل تک وزارت داخلہ کے جواب سے آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیضان اور فہیم کے ورثا کی راولپنڈی میں موجودگی سے متعلق بیان پر وزیرقانون پنجاب کی طرف سے عدالت کے روبرو وضاحت جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقتولین کے ورثا کو اپنے وکیل راجہ ارشاد کے ساتھ جاتے دیکھا گیا تھا جس سے یہ اندازہ لگایا کہ وہ راولپنڈی میں ہونگے ،پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہر شہری کا یہ آئینی حق ہے وہ جہاں چاہے رہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بیان دیا کہ وزارت داخلہ کو ورثا سے متعلق معلومات دینے کیلئے خط لکھا گیا ہے ۔عدالت نے مزید کارروائی19 اپریل تک ملتوی کردی۔ بعد میں درخواست گزار منصف اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں الزام لگایا کہ ورثا کو رانا ثنااللہ نے اغوا کر رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.