تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہورہائیکورٹ:فوادحسن کے بطورسیکریٹری صحت تقرر پرجواب طلب

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے سیکریٹری صحت پنجاب فواد حسن فواد کی تقرری کیخلاف چیف سیکریٹری پنجاب سے10 دن میں جواب طلب کر لیا ۔ عدالت کے روبرو عثمان اشتیاق نے درخواست دائر کی تھی کہ فواد حسن فواد گریڈ19 کے آفیسر ہیں جبکہ وہ گریڈ20 کی پوسٹ پر کام کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بیک وقت ایک سے زیادہ تنخواہیں بھی وصول کررہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ وہ نیپا میں کام کرتے ہیں اور حکومتی منصوبوں کے ڈائریکٹر بھی ہیں ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد حسن فواد سیکریٹری صحت کے عہدے کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.