29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صوبہ ہزارہ کا مطالبہ ہزارہ تحریک کا جمہوری حق ہے، میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ کا مطالبہ ہزارہ تحریک کا جمہوری حق ہے۔ تاہم صوبہ کے حصول کیلئے جمہوری راستہ اختیار کیا جانا چاہئے ۔پشاورمیں جیونیوزسے گفتگو میں صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ الگ صوبہ کا مطالبہ اور تحریک ہزارہ کے قائدین کی رائے کا احترام کرتے ہیں،تاہم صوبہ کے قیام کے حوالے سے جمہوری اور آئینی طریقہ کار اپنانا چاہیے۔ میاں افتخار نے کہا کہ ہزارہ کے عوام کو اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔