تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

این آر او نظرثانی کیس: حکومت مقدمے کو آگے نہیں چلانا چاہتی،کمال اظفر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینئر قانون دان کمال اظفر نے کہا ہے کہ دلائل دینے کیلئے این آر او نظرثانی کیس ، ایک اچھا مقدمہ ہے لیکن کیس مسترد ہونے کے خوف سے حکومت اسے چلانا نہیں چاہتی ، وکیل بدلنے کے بہانے بنائے جارہے ہیں۔سپریم کورٹ میں مقدمہ کی سماعت میں وقفہ کے دوران جیونیوز سے گفتگو میں کمال اظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایک بندہ کہتا ہے کہ این آر او نظرثانی کیس مسترد ہوجائیگا، اس لئے حکومت جان بوجھ کر یہ کیس نہیں چلانا چاہتی،کمال اظفر نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کو خط بھی لکھا تھا لیکن اس کا جواب نہیں آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.