29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئیوری کوسٹ:خونریز تنازع ختم، لارین باگبو نے گرفتاری دیدی
جنگ نیوز - عابد جان…افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں ایک ماہ سے جاری خونریز تنازع سابق صدرلارین باگبو کی گرفتاری کے بعد ڈرامائی انجام کو پہنچ گیا ہے ۔ سن دو ہزار سے حکومت کرنیوالے پینسٹھ سالہ باگبو نے گزشتہ سال نومبر میں ہونیوالے انتخابات میں شکست کے بعد عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا ۔ ان کے انکار کی وجہ سے آئیوری کوسٹ میں خانہ جنگی کے دوران کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک اور تقریباً دس لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ۔ فرانس اور السانے اوتارا کی حامی افواج نے گذشتہ روز صدارتی محل پر حملے کیلئے پیش قدمی کی تاہم باگبو اور ان کے ساتھیوں نے کسی مزاحمت کے بغیر ہتھیارڈال دیئے۔ باگبو کے ساتھ ان کی بیوی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ السانے اوتارا نے باگبو کی گرفتاری کے بعد قوم سے خطاب میں کہا کہ گرفتار افراد کو عالمی عدالت کے حوالے نہیں کریں گے ۔ ان کے خلاف ملک میں قانونی کارروائی کی جائے گی ۔