تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رواں مالی سال جولائی تا مارچ کاروں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ

جنگ نیوز - کراچی …رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران کاروں کی فروخت 13 فیصد اضافے کے ساتھ97 ہزار804 یونٹس رہی۔پاکستان آٹو موٹو ومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ2011 کے دوران1300 سی سی اور اس سے زائد کاروں کی فروخت گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے مقابلے میں9.73 فیصد اضافے کے ساتھ46 ہزار44 یونٹس رہی۔اس دوران1000 سی سی کاروں کی فروخت6.48 فیصد17ہزار749 یونٹس جبکہ1000 سی سی سے کم کاروں کی فروخت22 فیصد اضافے کے ساتھ34 ہزار11یونٹس رہی۔ جولائی سے مارچ کے دوران ٹرک اور بسوں کی فروخت23.42 فیصد کمی کے بعد2ہزار417یونٹس رہی۔ اس کے علاوہ ٹریکٹرز کی فروخت میں بھی1.79 فیصد کمی دیکھی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.