تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

زینت امان فلم’چلو دلّی‘کے گیت لیلیٰ و لیلیٰ کے ریمکس سے متاثر

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…ماضی میں بالی ووڈ کی صفِ اول کی ہیروئنوں میں شمار کی جانے والی زینت امان کسی تعارف کی محتاج نہیں اور ان کے کئی گانے آج بھی محفلوں کی جان تصور کیے جاتے ہیں۔زینت امان کے خوبصورت ڈانس کے باعث بالی ووڈ میں کئی گانے سپر ڈوپر ہٹ ثابت ہوئے جن میں دم مارو دم اور لیلیٰ و لیلیٰ سمیت کئی قابلِ ذکر گانے شامل ہیں۔حال ہی میں جہاں روہن سپی نے اپنی فلم دم مارو دم میں ہٹ گانے"دم مارو دم"کا ریمکس شامل کیا وہیں اب لارا دتہ کی فلم Chalo Dilliکے لیے لیلیٰ و لیلیٰ کو ریمکس کیا گیا ہے۔ فلم دم مارو دم میں دپیکا پڈکون کے آئٹم سونگ کی شکل میں پیش کیے گئے "دم مارو دم" کو توگانے کی اصل ہیروئن زینت امان نے غیر ضروری کہہ کر قبول کرنے سے انکار کردیا تھاتاہم دوسری طرف فلم چلو دلّی کے لیے یانا گپتا کے ڈانس کیساتھ" لیلیٰ و لیلیٰ" کا ریمکس ورژن زینت امان کا دل موہ لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔فلم دم مارو دم جہاں 22اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں وہیں چلو دلّی 29اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کونسی فلم یا پھر کس گانے کو زیادہ شائقین کی جانب سے زیادہ پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.