تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جنسی تشدد کی شکار خواتین کی حمایت میں مرد ہیلز پہن کر نکل پڑے

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…دنیا بھر کے معاشروں میں تشدد پسندی کا رجحان تیزی سے سامنے آرہا ہے شاید اسی لیے مثبت سوچ کے حامل افراد عدم تشدد کے ماحول کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کا بیڑا اُٹھائے تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔حال ہی میں امریکی ریاست الاسکا کی یونیورسٹی کے تحت جنسی تشدد کی شکار خواتین کی حمایت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروانے کے لیے خاص واک کا اہتمام کیا گیا ۔منفرد نوعیت کی Walk a Mile in Her Shoesنامی اس واک میں درجنوں مرد حضرات نے معاشرے میں جنسی تشدد کا شکار بننے والی خواتین کی حمایت میں خواتین کی اونچی ہیلز پہن کر ایک میل فاصلہ طے کیا۔اس واک کا مقصد معاشرے کی عدم دلچسپی کے باعث نظر انداز ہونے والی اورجنسی تشدد کی لپیٹ میں آنے والی خواتین کے دکھ درد اور مشکلات کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور ان خواتین کو اپنی ہر ممکن سپورٹ فراہم کرناتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.