29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بارشوں سے منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ، تربیلا میں ڈیڈلیول برقرار
جنگ نیوز -
لاہور…تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر براقرار، حالیہ بارشوں کے بعد منگلاڈیم میں پانی کی آمد میں27ہزار405کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فلڈ فورکارسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول1378 فٹ پر برقرار ہے اور ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج26ہزار900 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے چھیالیس فٹ بلند ہوکر1086.25فٹ ہوگئی ہے۔ڈیم میں ستائیس ہزار405کیوسک پانی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد پانی کی آمد 52ہزار781کیوسک ریکارڈ کی گئی۔منگلا ڈیم میں پانی کے اخراج میں5ہزار کیوسک کی کمی کے بعد منگلا ڈیم میں پانی کا اخراج 40ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ4لاکھ46ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا۔