29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے
جنگ نیوز -
جے پور…انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، راجستھان رائلز کی ٹیم دہلی ڈیئرڈیولز کے مدمقابل ہوگی جبکہ بنگلور رائل چیلنجرز کا مقابلہ ممبئی انڈینز سے ہوگا۔جے پور میں راجستھان رائلز اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں ساڑھے تین بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ پچھلے آئی پی ایل مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والی دہلی ڈئیر ڈیولز کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا،لیکن ممبئی انڈینز کے ہاتھوں بڑے مارجن کی شکست نے رواں ایڈیشن میں دہلی کی ٹیم پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ راجستھان رائلز کے جیکب اورم انجری کا شکار ہیں، ان کی شمولیت کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائیگا،شین وارن کی ٹیم ایک میچ میں کامیابی کے بعد دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔آج کا دوسرا میچ ممبئی انڈیز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا،دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچز جیت چکی ہیں۔