تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

این آر او نظرثانی کیس: سپریم کورٹ کی اٹارنی جنرل کودلائل دینے کی پیشکش

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیئے گئے این آر او کے نظرثانی کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا کو وفاق کی طرف سے دلائل دینے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی فیصلہ نہ ہوا تو مناسب حکم جاری کردیا جائیگا۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سترہ رکنی بنچ نے این آر او نظرثانی کیس کی سماعت کی ، کمال اظفر نے عدالت کو بتایا کہ انہیں وفاق نے دلائل دینے سے روک دیا ہے، حکومت وکیل بدلنے کے بہانے بنا کر این آر او نظرثانی کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نے وکیل کی تبدیلی نہ ہوسکنے سے متعلق سپریم کورٹ کے رولز کو آئین کے آرٹیکل دس کے تناظر میں چیلنج کرنے کی درخواست پیش کی، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ایسا کرنے سے تو مقدمات ختم نہ ہونے کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوجائیگا، عدالت نے جب کے کے آغا کو وفاق کی طرف سے دلائل دینے کی پیش کش کی تو انہوں نے کچھ دیر بعد آکر کو عدالت کو بتایا کہ ابھی انہیں واضح متعین ہدایت نہیں ملی ، مقدمہ کے ایک درخواست گزار ڈاکٹر مبشر حسن کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے بھی خالدرانجھا کو وکیل بنائے جانے کی مخالفت کی اور کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت میرٹ پر فیصلہ نہیں چاہتا اس لئے وکیل کو واضح ہدایت نہیں دے رہی، بعد میں مقدمہ کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.