تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:محمودآباد میں فائرنگ ،خانہ شماری پر مامورتین اہلکار قتل

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے محمود آباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افرادکو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔مقتولین خانہ شماری پر مامور اور سرکاریملازم تھے، محمود آبادگیٹ پر مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں4 افرادشدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل گیا جہاں پہنچ کر تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت سید آصف علی، منیراور نعیم کے نام سے ہوئی ہے اور تینوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.