تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

میانداد نے ٹیم کا بیٹنگ کوچ بننے سے انکارکردیا، انتخاب عالم

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے ۔ جاوید میاں داد کو بیٹنگ کوچ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے معذرت کر لی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے فٹنس لیول میں بہتری آئی ہے جبکہ ڈسپلن کے حوالے سے بھی کوئی تنازع پیدا نہیں ہوا ۔ اسی معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں شکست کا عوام کی طرح کھلاڑیوں کو بھی دکھ ہے، انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا کے ساتھ عوام اور حکومت کے شکرگزار ہیں کہ ورلڈکپ کے بعد ٹیم کو پذیرائی مل رہی ہے ، یہ ایک اچھی روایت ہے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ٹیم کے جیتنے کے اچھے چانسز ہیں ۔ انہوں نے ٹیم کیلئے بیٹنگ کوچ کو ضرورت قرار دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.