تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئندہ24 گھنٹوں میں ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مری میں 36 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کاشت کے اکثر علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران موسم خشک رہے گا۔ آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سوموار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت حیدرآباد اور چھور میں36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پولن کی مقدار569 مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد میں23، لاہور29، کوئٹہ20، مظفرآباد24، ملتان21، کراچی33، پشاور27، گلگت22، مری15 اور فیصل آباد میں24 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.