29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فائر انجن میں دنیا کا سفر کر نے کا عالمی ریکا رڈ
جنگ نیوز -
لندن . . . . . . سینڑل مانیڑنگ…لندن کے فا ئر فا ئٹر ز کی ایک ٹیم نے فا ئر انجن میں دنیا کا سفر طے کر کے نیا عالمی ریکا ر ڈ قائم کر دیا ہے ۔پچیس فا ئرفا ئٹرز کی اس ٹیم نے گز شتہ سال جو لا ئی میں لندن کے گر ین وِچ کے مقام سے اپنے سفر کا آ غا ز کیا تھا اور تیس ہزار میل کے سفرکے دوران انہوں نے ا ٹھا ئیس ملکو ں کا چکر لگایا اور فا ئر انجن میں طویل ترین سفر طے کر نے کا عالمی ریکا رڈ قائم کر لیا ۔ اس سفر سے حاصل ہونے والی آ مدنی کینسر کی بیماری پر تحقیق کرنے والے فلا حی اداروں کی دی جا ئے گی ۔