تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نیند کی کمی فا لج اور دل کے امراض کا باعث بن سکتی ہے

جنگ نیوز -
لندن . . . . . سینٹرل مانیٹرنگ… ہما ری زندگیوں میں رات کو دیر تک جاگنا اور معمول سے کم سونا ایک عام روایت بنتا جا رہا ہے جس کے انسانی صحت پر مضر اثرات مر تب ہوسکتے ہیں۔ بر طا نوی ما ہر ین کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق نیند کی کمی سے عارضہ قلب اور فالج سمیت کئی بیماریا ں لاحق ہو سکتی ہیں جو کہ کم عمری میں مو ت کا سبب بھی بن سکتی ہیں ۔ما ہرین کے مطابق اگر ایک عام انسان روز انہ رات کو6گھنٹوں سے کم نیند لیتا ہے تو اس میں48فیصد دل کے امراض اور15فیصد فا لج لا حق ہو نے کے امکانات پیدا ہو جا تے ہیں۔ ما ہرین کا مزید کہنا ہے کہ روز مرہ کے مسائل،پریشانیوں اور بیماریوں سے نمٹنے کے لیے ضرو ری ہے کہ رات میں رو زانہ چھ سے آ ٹھ گھنٹے تک کی پُر سکون نیند لی جا ئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.