تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

انگور کے دانے کے برابر ننھا کچھوا

جنگ نیوز -
لندن . . . . . سینٹرل مانیٹرنگ…پچھلے سال برطانوی کسٹم حکام نے کئی نایاب نسل کے جانوروں کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے تمام جانوروں کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔انہی جانوروں میں شامل ایک ننھے کچھوےTimکو برطانوی کاؤنٹی بیڈ فورڈ شائر کے ایک چڑیا گھر کا حصہ بنادیا گیا ہے۔5سینٹی میٹر بڑے اس کچھوے کا وزن صرف6گرام ہے جبکہ اس کی قامت دیکھنے میں ایک انگور کے دانے کے برابر لگتی ہے ۔نایاب جانوروں میں شمار کیے جانے والے یہ خاص نسل کے کچھوے زیادہ سے زیادہ500گرام وزن کے حامل ہوتے ہیں اور ایسے میں یہ انتہائی ننھا کچھواTim ماہرین کی خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.