تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ودیا با لن نے ہدایت کا ری میں دلچسپی لینا شروع کر دی

جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . سینٹرل مانیٹرنگ…اداکاری کے میدان میں کا میابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اکثر با لی وڈ اداکار فلم کی ہدایت کاری یا پروڈکشن کی طرف قدم بڑھا تے ہیں۔ودیا با لن نے بھی فلم پااور عشقیہ میں بہترین اداکاری پیش کر نے کے بعد فلم ڈائیریکشن میں اپنی دلچسپی ظاہر کر نا شروع کر دی ہے۔اپنی حالیہ فلم "کہانی" کی شوٹنگ کے دوران ودیا نے اپنے سین شوٹ کر وانے کے ساتھ ساتھ فلم کے ہدایت کارSujoy Ghoshسے ڈائیریکشن کا فن سیکھا اور اس کا عملی مظا ہر ہ بھی پیش کیا۔ یہی نہیں بلکہ شوٹنگ کے دوران ودیا بالن نے فلم میکنگ کے دیگر شعبوں کو بھی سیکھنے کی کو شش کی جس پرہدایت کارSujoy نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔واضح رہے فلم"کہانی" جون میں ریلیز کی جا ئے گی جس میں ودیا بالن نے ایک ایسی حاملہ خاتون کا کر دار ادا کیا ہے جو اپنے گمشدہ شوہر کو تلا ش کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.