تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

.قذافی فورسز سے جھڑپوں میں10ہزار افراد ہلاک ہوئے ، اپوزیشن کا دعویٰ

جنگ نیوز -
لکسمبرگ . . . . . . لیبیا میں حکومتی مخالفین نے معمر قذافی کی فورسز کے ساتھ2 ماہ سے جاری جھڑپوں میں10ہزار افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔لکسمبرگ میں لیبیا کی صورتحال پر یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لیبیا کی اپوزیشن کے نمائندے نے بتایا کہ دو ماہ سے ملک میں جاری لڑائی میں10 ہزار افراد مارے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ20ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں جب کہ30 ہزار افراد زخمی ہیں جن میں سے7 ہزار کی حالت نازک ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے مغربی ممالک مزید اقدامات کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.