29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مصراتہ :قذافی کی فوج اورمخالفین میں شدید لڑائی ،12 افرادہلاک
جنگ نیوز -
مصراتہ :قذافی کی فوج اورمخالفین میں شدید لڑائی ،12 افرادہلاک
طرابلس…لیبیا کے شہرمصراتہ میں قذافی کی فوج اورمخالفین میں شدید لڑائی میں بارہ افرادہلاک ہوگئے۔نیٹو کے فضائی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے کینیڈاکے طیارے اٹلی پہنچ گئے۔مصراتہ میں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔قذافی کی حامی فوج شہر پرمسلسل حملے کررہی ہے۔ ایک حملے میں تین سالہ بچی سمیت بارہ شہری جاں بحق ہوگئے ۔ دوسری جانب برطانیہ اورفرانس کے فضائی آپریشن میں مدد کے لیے کینیڈاکے ایف اٹھارہ ہارنیٹس اور اٹالین ٹورنیڈو بھی میدان میں آگئے ہیں۔کینیڈاکے چھ جنگی اور فضامیں ری فیولنگ کرنے والے دوٹینکرطیارے اٹلی کے سسلی کے فوجی اڈے پرپہنچ گئے ہیں۔اٹلی کے ایف سولہ جیٹ طیارے بھی فضائی مشن میں شامل ہیں تاہم اب تک انھوں نے بمباری میں حصہ نہیں لیا ہے۔