29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جیکب آباد،ٹھل کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکا،انجن تباہ،ڈرائیورزخمی
جنگ نیوز -
جیکب آباد،ٹھل کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکا،انجن تباہ،ڈرائیورزخمی
جیکب آباد…جیکب آباد میں ٹھل کے قریب ریلوے ٹریک پرنصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن تباہ اور ڈرائیور شدیدزخمی ہوگیا۔ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ ٹھل کے قریب گوٹھ گڑھی حسن سرکی کے اپ ٹریک پر نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن مکمل طور پرتباہ جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ تاہم ٹرین میں سوار مسافر محفوظ رہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹرین کو متبادل انجن کے ذریعے پشاور روانہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ ٹریک کی مرمت کے لیے امدادی ٹیموں کو سکھر سے طلب کرلیا گیا ہے،انھوں نے کہا کہ ٹریک کا 5 فٹ حصہ دھماکے سے تباہ ہواجس کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔ متبادل ٹریک پر ریلوے ٹریفک بحال رہے گی۔ دھماکے کے بعدپولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔