تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

واشنگٹن،لشکرطیبہ کے دائرہ کارمیں اضافہ ہورہا ہے،امریکی جنرل

جنگ نیوز -
واشنگٹن،لشکرطیبہ کے دائرہ کارمیں اضافہ ہورہا ہے،امریکی جنرل

واشنگٹن …ایک امریکی جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کالعدم تنظیم لشکرطیبہ کے دائرہ کارمیں اضافہ ہورہاہے اوروہ کئی ممالک میں پھیل رہی ہے ۔امریکا کی پیسفک ملٹری کمانڈ کے ایڈمرل رابرٹ ولارڑ نے واشنگٹن میں سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کوبتایا کہ کالعدم تنظیم لشکرطیبہ کی یورپ اور مشرق بعید میں موجودگی کے شواہد ملے ہیں جبکہ ماضی میں اس تنظیم نے امریکا اور کینیڈا میں بھی شدت پسند بھیجے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی پاکستان میں القاعدہ اورطالبان عسکریت پسند وں پرتوجہ رہی جو افغانستان میں کارروائیاں کررہے ہیں مگر ممبئی حملوں کے بعد لشکرطیبہ پر توجہ دی جانے لگی ہے ۔رابرٹ ولارڑ کے مطابق پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کا قلع قمع کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جبکہ لشکرطیبہ کی کارروائیوں کو محدود کرنے کے لیے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون جاری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.