تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکی اہلکاروں کی تعداد گھٹانے پر پاک امریکا بات چیت کا آغاز

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکانے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ اور پاکستانی حکام کے درمیان پاکستان میں سی آئی اے اوراسپیشل فورسزکے اہلکاروں کی تعداد میں ممکنہ کمی پر بات چیت جاری ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے واشگنٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پینیٹا سے ملاقات میں پاکستان میں کام کرنے والے امریکی کنٹریکٹرز،سی آئی اے اوراسپیشل فورسزکے تین سوپینتیس اہلکاروں کوفوری طورپر واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پرامریکی انتظامیہ اورپاکستان کے درمیان انٹیلے جنس اہل کاروں کی تعداد میں ممکنہ کمی پر مذاکرات ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی اسپیشل فورسزکے اہل کاروں میں کمی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ وہاں موجود 300 امریکی اہلکار ایف سی کو شدت پسندوں کے خلاف لڑائی کی تربیت دے رہے ہیں اورامریکا چاہتا ہے کہ یہ پروگرام جاری رکھے۔ترجمان کا کہناتھا کہ یہ فوجی پاکستانی حکومت کے ایما پربھیجے گئے ہیں تاہم پاکستان کی ضروریات سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.