29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان: فوکو شیما سے آنیوالے مہاجرین میں تابکاری کی جانچ پڑتال
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان کے شدید ترین زلزلہ اور سونامی کے بعد تابکاری پھیلنے کے خوف سے فوکوشیماپاور پلانٹ کے قریبی علاقوں سے آنے والے افراد کو evacuation centres سے دوررکھاجارہاہے۔شیلٹرہاؤسز میں قدم رکھنے سے پہلے مہاجرین کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے کہ آیاان افراد کی آمد سے دوسرے افراد بھی تابکاری سے متاثر نہ ہوں جائیں۔گزشتہ روزجاپانی حکام نے فوکو شیما جوہری پلانٹ میں خطرے کا لیول پانچ سے بڑھا کر سات کر دیا ہے اور یہ کسی بھی جوہری حادثے کا سب سے خطرناک سطح ہوتی ہے۔۔فوکو شیما جوہری پلانٹ میں خطرے کی سطح کی بڑھانے کا فیصلہ تابکاری مواد کی لیک میں اضافے کی تصدیق ہونے پر کیا گیااورنیوکلیئر زون کا بھی بڑھا دیاگیاہے۔سنڈائی ائیرپورٹ جزوی طورپرکھول دیاگیااورپہلی پروازبھی ٹوکیوسے پہنچ گئی ہے۔