29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قصور: عوام کی بڑی تعداد نے جیوسوپر کو لائسنس دیدیا
جنگ نیوز -
قصور…ملک بھر کی طرح قصور میں بھی جیو سوپر کیلئے عوامی لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے۔وکلا، ڈاکٹروں ، تاجروں اور طلبا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جیو سوپر کو لائسنس دے رہے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے فارم بھر کر جیو سوپر کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جیو سوپر کی بحالی تک عوام اپنے دستخط کر کے لائسنس جاری رکھیں گے۔ لوگوں نے جیو سوپر کی بندش پر شدید احتجاج بھی کیا۔