تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں فائرنگ وپر تشدد واقعات میں5افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں علاقے ایوب گوٹھ میں دو گروپوں کے مابین تصادم سے سخت کشیدگی ہے جبکہ شہر میں فائرنگ اور پر تشدد وارداتوں میں ایک اسکول ٹیچر اور سیاسی کارکنوں سمیت5افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں کار سوار ملزمان نے تعاقب کے بعد دوسری کار میں سوار21سالہ ثنا زہرہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ ملزمان نے خاتون کے سر میں گولیاں ماریں مقتولہ گلستان جوہر بلاک8 کی رہائشی اور مقامی اسکول میں ٹیچر تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو کسی رنجش کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔ سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں پارٹی پرچم لگانے اور وال چاکنک کے تنازع پر دو سیاسی گروپوں کے کارکنوں کے مابین مسلح تصادم کے نتیجے میں ماما شہابو اور حضرت علی نامی دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دو گروں کے مابین وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ جاری رہی اورنگی ٹاون میں مومن آباد کی فقیر کالونی میں فائرنگ سے30عبدالوہاب ہلاک ہوگیا۔لیاری کے علاقے بغدادی میں لی مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں عرفان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے اور فائرنگ میں ملوث ملزم اکرم فرار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.