تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلرکو دھمکیاں

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کو دھمکی آمیز ایس ایم ایس موصول ہوئے۔ انہوں نے ان موبائل نمبرز کی فہرست ایف آئی اے کے حوالے کر دی ہے۔کے ای کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر اسد اسلم نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کوایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران چار اور پانچ اپریل کو انہیں ایسے کئی ایس ایم ایس بھیجے گئے جن میں دھمکی دی گئی کہ وہ کام بند کردیں ورنہ انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ڈاکٹر اسد اسلم نے ایف آئی اے سے درخواست کی ہے کہ ان موبائل نمبرز مالکان کے خلاف سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.