تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور: مذہبی رہنماؤں کا جیو سوپر کیلئے لائسنس کے اجرا ء

جنگ نیوز -
لاہور… زندگی کے مختلف شعبوں کے نمائندہ افراد اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے جیو سوپر کیلئے لائسنس کے اجرا ء کا سلسلہ جاری ہے، جے یو آئی پنجاب کے صدر مولانا رشید لدھیانوی نے کہا ہے کہ آگ اور جیو سوپر کی نشریات پر پابندی حکومت کا انتہائی غلط اقدام ہے جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں، جے یو آئی پنجاب کے صدر مولانا رشید لدھیانوی،حافظ ابوبکر ،حافظ اطہر عزیز، حاجی عبدالرشید، امجد سعید رفیق اور نعیم احمد ضیا جیو نیوز لاہور کے آفس آئے اور جیو سوپر کے نشریاتی حقوق کا لائسنس جاری کیا،مولانا رشید لدھیانوی کا کہنا تھا کہ وہ کھیلوں سے محبت کے ناطے پاکستان کے واحد اسپورٹس چینل جیو سوپر کی کاوشوں کے بے حد مداح ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیو سوپر کی پاکستان سے نشریات کی اجازت دی جائے۔ملک بھر میں دینی ، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ ، طلبا، آرٹسٹ، کھلاڑی ،تاجر اور دیگر شعبوں کے افراد بھی جیو سوپر کے عوامی لائسنس پر بھرپورجوش و خروش سے دستخط کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.