تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور: بارودی مواد پھٹنے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے چار اہلکار زخمی

جنگ نیوز -
پشاور…چارسدہ اور پشاور کے سنگم پر واقع تفریحی مقام سردریاب میں بارودی مواد پھٹنے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفریحی مقام سردریاب میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بارودی مواد تلف کر رہے تھے کہ اس دوران دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.