29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نیپال میں پاکستانی سفارتی اہلکار پر قاتلانہ حملہ
جنگ نیوز -
کٹھمنڈو …نیپالی دارالحکومت کٹھمنڈو میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق پاکستانی اہلکار محبوب آصف پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس سے ان کے ہاتھ اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔ انہیں فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔