29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا میں جعلی یونٹ بناکر اپنے ہم وطنوں کو لوٹنے والا چینی باشندہ گرفتار
جنگ نیوز -
سین ڈیاگو…دیارغیر میں اپنے ہی ہم وطنوں کودھوکا دیا،جعلی امریکی فوجی یونٹ بنانے اورچینی مہاجرین کوبھرتی کرنے پرامریکی پولیس نے ایک چینی شخص کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق اس چینی شخصYupeng Dengنے اپنا ایک امریکی فوجی یونٹ بنارکھاتھا اورمہاجرین کو دھوکا دے کرشہریت حاصل کرنے کے خواب دکھا کر بھاری رقوم کے عوض انہیں یونٹ میں شامل کرتا۔Yupeng Deng مبینہ طور پرانہیں ملٹری یونیفارم فراہم کرتا، لاس اینجلس کے مضافات میں پریڈ کراتا اورناکارہ کیے گئے امریکی فوج کے ائیر کرافٹ لے جاتا۔جو سین ڈیگو میں میوزیم کاحصہ ہیں۔لاس اینجلس اٹارنی حکام کے مطابق ڈینگ سوکے قریب غریب الوطن افراد کو3 سے ساڑھے4 سوڈالر میں بھرتی کرچکاہے اور خود کو سپریم کمانڈر کہتاہے۔جرم ثابت ہونے پر5 لاکھ ڈالرضمانت اور8 سال کی قیدکاسامناکرناپڑسکتاہے۔