تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور میں گداگروں کیخلاف کارروائی،39بھکاری گرفتار

جنگ نیوز -
پشاور…پشاورمیں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب تک39 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی سی او پشاورسراج احمد کے مطابق شہر بھر میں کداگروں کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ شہر کے مختلف بازاروں، بس اسٹینڈز اور دیگرپبلک مقامات پر گداگروں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔ ڈی سی او پشاور کے مطابق39گداگر گرفتارکئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتارگداگروں کو کارآمد شہری بنانے کیلئے ویلفیئر سینٹرزمیں رکھا جائیگا اور انھیں مختلف ہنرسکھائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.