29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جماعت اسلامی کا خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف وائٹ پیپرجاری
جنگ نیوز -
پشاور…جماعت اسلامی نے خیبر پختون خوا حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا ہے۔ جس میں حکومت کو تمام شعبوں میں ناکام قرار دیا گیا ہے۔پشاور میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خوا پروفیسر محمد ابراہیم نے پریس کانفرنس میں صوبائی حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے متعلق 13 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کیا۔ جماعت اسلامی کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت قیام امن، تعلیم اور صحت سمیت کسی بھی شعبے میں بہتری لانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وائٹ پیپرکو غلط ثابت کرنے والوں کا چیلنج قبول کرتی ہے۔