تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور میں بجلی کے نرخوں میں ایک سے تین روپے اضافہ کی درخواست

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نیپرا کو بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ1 سے3 روپے اضافے کی درخواست دی ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کی آخری تین سہ ماہیوں کیلئے دی گئی ہے،50 یونٹ استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کیلئے1 روپیہ، کمرشل1.50 سے3 روپے، زرعی صارفین1سے1.50 روپے اور گھریلو صارفین کیلئے2سے2.75 روپے اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔ درخواست بجلی چوری اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات پورا کرنے کی مد میں دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.