تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شام نے اسرائیل پر کیمیائیحملے کیلئے کمر کس لی تھی،امریکی مراسلہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا کے خفیہ مراسلے سے انکشاف ہوا ہے کہ شام میں ایٹمی ری ایکٹر تباہ کرنے کے بعد دمشق نے اسرائیل پر حملے کیلئے کیمیائی ہتھیاروں سے کمر کس لی تھی ۔ مارچ دو ہزار آٹھ کے دوران امریکی ایوان نمائندگان میں اقلیتی امور کے وزیر جانBoehner اور دیگر ارکان نے اس وقت کے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ سے ملاقات کی ۔ ایہود اولمرٹ نے امریکی عہدیداروں کو بتایا کہ چھ ستمبر دو ہزار سات کو ، ال کی بر، کے مقام پر پرُاسرار طور پر تعمیر کیے جانیوالے ایٹمی ری ایکٹر کو تباہ کیے جانے کے بعد شام نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کیمیائی میزائلوں کا رخ اسرائیل کی طرف کردیا تاہم مراسلے میں یہ بات کہیں موجود نہیں کہ ایہود اولمرٹ نے کن باخبر ذرائع کے حوالے سے شام کے بارے میں یہ دعویٰ کیا ۔ خفیہ سفارتی تار میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے ایک ایجنٹ نے شام کے ایک عہدیدار کا لیپ ٹاپ چرایا تھا جس سے پتہ چلا کہ شام شمالی کوریا کی مدد سے مشرقی صحراؤں میں نیوکلیئر ری ایکٹر تعمیر کررہا ہے ۔ اسی مراسلے کے مطابق جب امریکی حکام نے اسرائیلی وزیر اعظم سے حماس کے بارے میں سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اسرائیل حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کرسکے البتہ مسلح تنظیم کو اتنا درد پہنچایا جائے گا کہ وہ اسرائیل پر راکٹ حملے کرنے سمیت اپنے مسلح عزائم سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوجائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.